0
Monday 16 Sep 2019 15:58

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کااثر پاکستان پر بھی پڑے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے جب کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے سے 12 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تیل کی قیمتوں کے فارمولے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام پر نومبر میں پڑے گا، حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر ڈالے گی۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل سعودی عرب میں تیل کے کنوؤں اور پلانٹس پر حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں تیل کی عالمی رسد میں 5 فیصد کمی ہو گئی ہے، اسی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش