0
Tuesday 17 Sep 2019 20:45

پی ٹی آئی حکومت چور دروازے سے سندھ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، راشد ربانی

پی ٹی آئی حکومت چور دروازے سے سندھ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، راشد ربانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سابق سینیٹر راشد حسین ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی پر کنٹرول کرنے کی کوششوں پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کے بعد پی ٹی آئی حکومت پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی اور اب وضاحتیں کی جا رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں راشد ربانی نے کہا کہ دور آمریت ہو یا آمریت کی طرز کی سول حکومتیں، جب بھی سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی، پیپلز پارٹی اور جیالے ہی سب سے پہلے میدان میں نکلیں گے اور ان قوتوں کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنا آمرانہ فیصلہ واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت غیر جمہوری انداز سے چور دروازے کے ذریعے سندھ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، جسں میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 816738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش