0
Tuesday 24 Sep 2019 23:16

پاکستان میں دو طبقے ہیں، ایک ٹیکس دے رہا ہے اور دوسرا مزے کررہا ہے، خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں دو طبقے ہیں، ایک ٹیکس دے رہا ہے اور دوسرا مزے کررہا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ گیارہ سال سے سندھ میں جو معاشی دہشتگردی ہوئی ہے اس کا حساب ہونا چاہیئے، کراچی جو سب سے زیادہ کما کردیتا ہے، اس کو پانچ فیصد بھی نہیں مل رہا ڈینگی اور پولیو وائرس بڑھ رہے ہیں، صفائی ہونی چاہیئے اور اس سے سوال ہونا چاہیئے جس کی صفائی کرنا ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طبقے ہیں ایک جو ٹیکس دے رہے ہیں اور دوسرا جو ٹیکس سے مزے لے رہے ہیں، ہماری سب سے بڑی بیماری کرپشن ہے جس کا خاتمہ کرنا ہے۔ وہ ایکسپو سینٹر کراچی میں 17ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آرٹیکل 149 کوئی نمائشی نہیں، دور حاضر میں اس کی اشد ضرورت ہے، صحت اور تعلیم کی فراہمی کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں سجی 17ویں ہیلتھ ایشیائی نمائش، سہہ روزہ ایشیائی نمائش میں 27 ممالک کی 800 سے زائد کمپنیز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے جدید دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لئے تعاون کی مزید راہیں ہموار ہونگی، نمائش میں سینکڑوں مندوبین نے شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آرٹیکل 149 کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹیکل 149 کوئی نمائشی نہیں، دور حاضر میں اس کی اشد ضرورت ہے، صحت اور تعلیم کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ عالمی نمائش میں سینکڑوں مندوبین کی آمد متوقع ہیں، جبکہ بین الاقوامی نمائش میں ہیتلھ سے متعلق مختلف موضوعات پر مبنی سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 818177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش