0
Thursday 26 Sep 2019 12:27

زلزلہ متاثرین کی امداد ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے، علامہ نیاز نقوی

زلزلہ متاثرین کی امداد ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے، علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کشمیر میں ہونے والے زلزلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس اندوہناک قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے علاقے متاثر ہونے سے کاروبار زندگی متاثر ہوا ہے۔ متاثرین کی امداد ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے کہ ان کی بحالی جلد از جلد ممکن ہو سکے۔ بیرون ملک واپسی پر جامعتہ المنتظر میں علما اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے پہلے بھی زلزلے اور سیلاب میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کی تھی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی کا حکومتی سطح پر کام نہ صرف تیز ہوگا بلکہ عوام بھی اپنے بھائیوں کی امداد دل کھول کر کریں گے۔ اس حوالے سے صدقات و خیرات اور دیگر وجوہات شرعیہ سے بھی مدد کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 818490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش