0
Saturday 28 Sep 2019 17:08
یوٹرن ماسٹر کی تقریر کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

امید ہے عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، احسن اقبال

امید ہے عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے یوٹرن لئے ہیں، اُمید کرتا ہوں وہ اقوام متحدہ میں کی گئی اپنی تقریر پر قائم رہیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کشمیر کے مسئلہ پر قومی اتفاق رائے سے قدم اُٹھاتی ہے، تو اپوزیشن دو قدم آگے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاتعداد شاندار تقریریں کی ہیں، انہوں نے یوٹرن بھی لئے ہیں، اُمید کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ کی تقریر پر وہ قائم رہیں گے کیونکہ اب وزیراعظم کی تقریر کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ رہنما نون لیگ نے بتایا کہ عمران خان نے مینار پاکستان میں بھی اچھی تقریر کی تھی، انہوں نے لاتعداد شاندار تقریریں کی ہیں، تاہم کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی تقریر تک کافی نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے چین کے علاوہ کسی ایک ملک کا دورہ نہیں کیا، جبکہ قوم کو 58 ممالک کی حمایت کا خواب دکھایا گیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، اپنی مرضی ہے عدالتوں میں پیش کیا جائے یا نہ جائے، یہ آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔ انہوں نے رانا ثناء اللّہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی متزلزل نہیں ہے میں ان کی فیملی کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 818904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش