0
Friday 4 Oct 2019 19:30

پشاور ہائیکورٹ، زیرِ حراست ڈاکٹروں کی ضمانت منظور، تشدد کی تحقیقات کا حکم

پشاور ہائیکورٹ، زیرِ حراست ڈاکٹروں کی ضمانت منظور، تشدد کی تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں پر تشدد کے معاملے پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیکر گرفتار ڈاکٹروں کی مشروط رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ دوسری جانب صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال دسویں روز میں داخل ہوگئی وزیر صحت نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولہ اصلاحات کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس دفعہ ایکشن لیں گے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹروں پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں ہوئیں تو پشاور ہائی کورٹ نے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ عدالت عالیہ نے ڈاکٹروں کو حاضری یقینی بنانے اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے دوران سماعت استفسار کیا کہ ڈاکٹروں نے کس قانون کے تحت مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کیا؟ معاملے سے نمٹنے کیلئے حکومت کا رویہ بھی غیر مناسب تھا۔ ‎وزیر صحت خیبر پختونخوا ہشام انعام اللہ نے کہا کہ  صوبہ میں مخصوص ٹولہ صحت اصلاحات کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، کارروائی کریں گے۔ انہوں نے شوکت یوسفزئی کے بیان پر معافی بھی مانگی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری ہے۔ ہائی کورٹ کیس کے باعث گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج مشترکہ ریلی موخر کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 820118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش