0
Friday 4 Oct 2019 19:43

مولانا فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، گورنر سندھ

مولانا فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کی عوامی خدمت کے اثرات بہت جلد سامنے آنا شروع ہونگے، کچرا اٹھانا یا شہر کی صفائی سندھ حکومت اور میئر کا کام ہے، پوری دنیا میں لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے شہر صاف کرے۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں کوئی حصہ مل سکے، حکومت پانچ سال کہیں نہیں جانے والی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں، بہت جلد کراچی میں ہماری کارکردگی سامنے آئیگی، ہم سے سوال کی بجائے سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ کے شہروں کا کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے لئے عام آدمی اپنا کردار ادا کرے، کچرا اٹھانا شہری حکومت کا کام ہے، مضبوط مقامی حکومت ہی ایسے کام سرانجام دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 820121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش