0
Saturday 5 Oct 2019 22:33

پاکستان میں خوشحالی کا دور جلد شروع ہونے وال ہے، نجیب ہارون

پاکستان میں خوشحالی کا دور جلد شروع ہونے وال ہے، نجیب ہارون
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسسنگ و تعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں، ہم سب کو مل کر احتسابی عمل کو سپورٹ کرنا چاہیئے، ہر مشکل کے بعد اچھا وقت ضرور آتا ہے، ہمیں یہ ملک کن حالات میں ملا یہ سب جانتے ہیں، عمران خان مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے لئے کچھ وقت ضرور درکار ہے، مگر قوم امید رکھے بہت جلد ملک کے حالات بہتر ہونگے، ہم نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونگے وہ وعدہ بہت جلد پورا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 256 ڈسٹرکٹ سنٹرل کراچی کے مرکزی آفس میں علاقہ معززین اور کارکنوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ایم این اے نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے اداروں کو مظبوط بنانا ہمارا مشن ہے، وزیراعظم ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں اور ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کے لئے دن رات اپنی کوششوں میں مصروف ہے، کچھ لوگوں عوام اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے، لیکن عوام باشعور اور یہ جانتی ہے کہ عمران خان کو پہلی بار اس ملک میں موقع ملا ہے کہ وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے، عوام یہ بات بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ اقتدار میں باریاں لینے والوں نے ملک کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ قوموں کو اچھے اور برے وقت دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں، مگر پاکستان میں خوشحالی کا دور جلد شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جس نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اسے معافی دینا ملک اور قوم دونوں کے ساتھ غداری ہوگی، سابقہ اداور میں کرپشن کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا، یہ ہی وجہ ہے کہ کرپشن کی جڑیں آج پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش