0
Sunday 6 Oct 2019 20:15

کچرا اٹھانا بنیادی طور پر سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کا کام ہے، گورنر سندھ

کچرا اٹھانا بنیادی طور پر سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کا کام ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کو صفائی مہم کے تحت کچرا اٹھانے والی تین موٹر سائیکل ٹرالی اور پانچ ٹرالی بمعہ دیگر سامان کے ساتھ حوالے کیں۔ واضح رہے کہ یہ تمام اشیاء روٹری کلب پلاٹینیم کراچی کی جانب سے صوبائی حلقہ پی ایس 129 کے علاقہ میں صفائی مہم کے لئے تحفہ کے طور پر دی گئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے کچرا اٹھانا بنیادی طورپر سندھ حکومت اوربلدیاتی اداروں کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بااختیار بلدیاتی حکومت ہی شہر کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرسکتی ہے، اس ضمن میں موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام فریقین مل بیٹھ کر کراچی کے مسائل کا حل نکالیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لی جائے گی، اس سلسلے میں نیب اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کررہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کے اعلان کردہ مارچ کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، حکومت کا عذم ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد پانچ منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔ بلدیاتی نظام کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں سنگل اتھارٹی کے تحت کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک بہتر بلدیاتی نظام نافذ ہے جو دیگر صوبوں کے لئے بہترین مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 820497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش