0
Thursday 30 Jun 2011 20:02

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، سید مہدی شاہ

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے خدشات دور کئے جائینگے اور متاثرین کو قوانین کے مطابق معاوضے ادا کئے جائینگے۔ متحدہ قومی مومنٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس کی تعمیر میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ختم ہو جائیگا اور بھاری زر مبادلہ کی وجہ سے صوبے کی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کو حل کرنا ہے اور صوبے کی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر پاکستان و کو چئیرمین آصف علی زرداری کی مفاہمی پالیسی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا میری ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور ثبوت ملنے کی صورت میں کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 82135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش