0
Friday 1 Jul 2011 07:10

جن قوتوں نے عوام دشمن بجٹ پاس کرایا ہے وہ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، ثروت اعجاز قادری

جن قوتوں نے عوام دشمن بجٹ پاس کرایا ہے وہ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری دور حکومت میں عوام کے حقوق کا جس طرح استحصال کیا جا رہا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ 3سالہ دور میں موجودہ حکمرانوں اور پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے بلکہ ایک دوسرے کو شیلٹر فراہم کر کے اقتدار کو طول دینے اور اقتدار میں رہنے کی کوشش کی، جبکہ عوام کے مسائل پر ڈرامہ کھیلا گیا۔ جن قوتوں نے عوام دشمن بجٹ پا س کرایا ہے وہ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر حیدر آباد، میرپور خاص سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں صرف مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں اگر یہی جنگ عوامی مسائل کے حل کیلئے لڑی جاتی تو ناصرف عوامی مسائل کا حل ممکن ہوتا بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوتا اور جمہوریت کو مزید تقویت ملتی۔ موجودہ آمریت نما جمہوریت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، لٹیرے عوام پر مسلط ہو کر عوام دشمن پالیسی بنانے میں مصروفِ عمل ہیں، ملکی دولت لوٹنے والے لٹیروں سے نجات حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو کرپشن، ناقص پالیسیوں اور ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا کر انہیں غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کیا ہے، ملک میں شرح کرائم میں اضافہ معاشی ابتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق کے احصول کیلئے سڑکوں پر آنا چاہیے تب ہی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے، وگرنہ عوام کے حقوق عضب ہوتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 82192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش