0
Wednesday 16 Oct 2019 22:46

سرکاری اراضی فروخت کرنے کا الزام، سہیل انور سیال کے دو قریبی رشتے داروں کو نیب نے حراست میں لے لیا

سرکاری اراضی فروخت کرنے کا الزام، سہیل انور سیال کے دو قریبی رشتے داروں کو نیب نے حراست میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے سرکاری اراضی فروخت کرنے کے الزام میں پی پی رہنما سہیل انور سیال کے دو قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان  ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران  انہیں اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ ملزمان پر سرکاری زمین فروخت کرنے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان  کی شناخت شاہد سیال اور سعید سیال کے ناموں سے ہوئی۔ علاوہ ازیں سابق تعلقہ ناظم نذیر شیخ ضمانت مسترد ہونے کے بعد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کی زمین بلڈر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا  نقصان پہنچایا، ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہوئی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انکی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی۔
خبر کا کوڈ : 822491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش