0
Friday 18 Oct 2019 10:02

اسلام آباد کا موسم خراب، شاہی جوڑا واپس لاہور لوٹ آیا

اسلام آباد کا موسم خراب، شاہی جوڑا واپس لاہور لوٹ آیا
اسلام ٹائمز۔ شاہی مہمانوں کا رات لاہور میں ہی قیام، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ائیرپورٹ سے پی سی ہوٹل پہنچے۔ شاہی مہمان لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد لینڈنگ نہ ہو سکی اور طیارے کو واپس لاہور ائرپورٹ لینڈ کرنا پڑا۔ اسلام آباد جانیوالے شاہی مہمانوں کا جہاز ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد واپس لاہور پہنچا جہاں لاہور ائیر پورٹ پر انتظار کے بعد شاہی مہمانوں کو اولڈ ائیرپورٹ سے پی سی ہوٹل بھیجا گیا۔ شاہی جوڑے کو سخت سکیورٹی حصار میں زیرو روٹ فراہم کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے پر شاہی جوڑے کو اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 822743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش