0
Saturday 19 Oct 2019 09:47

جے یو آئی (ف) کی لٹھ بردار تنظیم ’’انصارالاسلام‘‘ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

جے یو آئی (ف) کی لٹھ بردار تنظیم ’’انصارالاسلام‘‘ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر دینے والی جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس مقصد کیلئے سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو بھجوائی جانیوالی سمری میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ سمری کے مطابق قانون کسی بھی قسم کی ملیشیا کی اجازت نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کی لٹھ بردار تنظیم انصار الاسلام کی جانب سے چند روز قبل اپنے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا جس کی وجہ سے حکومتی حلقوں کی جانب سے اس عمل کو مسلسل ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش