0
Monday 21 Oct 2019 10:32

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا اور فورس ہائیکورٹ میں چیلنج

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا اور فورس ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کا دھرنا روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے دائر ہونیوالی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے جس پر کل ہائیکورٹ کا سنگل بنچ سماعت کرے گا۔ دھرنے اور آزادی مارچ کیخلاف درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن میں شکست کی پریشانی اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ آئین کے تحت 5 سال کی مدمت پوری کئے بغیر حکومت ختم نہیں ہو سکتی۔ درخواستگزار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کی حفاظت کے نام پر اپنی ایک مسلح فورس بھی بنالی ہے، جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، لہذا استدعا ہے کہ عدالت مولانا فضل الرحمان کو دھرنا دینے سے روکے اور بنائی گئی فورس کو بھی کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
خبر کا کوڈ : 823160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش