0
Tuesday 22 Oct 2019 12:19

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر گرفتار

اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے حراست میں‌ لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، انہوں‌ نے قانون کو ہاتھ میں‌ لینے کی کوشش کی، قانون جو ہاتھ میں‌ لیتا ہے تو ان کے ہاتھ میں‌ ہتھکڑی ہوتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے پیشی کے دوران بھی پولیس والوں‌ سے مار پیٹ کی تھی، منصوبہ بندی کے تحت لوگوں‌ کو جمع کرکے اشتعال کیا گیا.

انہوں‌ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اب وزیراعظم پاکستان کے داماد نہیں‌ ہیں، وہ اب کرپشن کرنے والے شخص کے داماد ہیں، اب اگر قانون کرپشن کرنے والوں‌ کے خلاف حرکت میں‌ آتا ہے تو وہ ان کی طبیعت کو ناگوار گزرتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی بیماری پر بیٹے اور داماد نے سیاست شروع کردی تھی، حسین نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نواز شریف کو زہر دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کی عدالت میں‌ پیشی کے دوران پولیس پر حملہ بھی کیا تھا اور اس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے انہوں نے ضمانت کرالی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 823384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش