0
Wednesday 23 Oct 2019 23:40

تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس 3 نومبر کو کراچی میں ہوگی

تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس 3 نومبر کو کراچی میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر انتظام ماہ ربیع الاول آمد سرکارﷺ کی خوشی میں عالمی میلاد کانفرنس تین نومبر اتوار بعد نماز مغرب مزار قائد کے سامنے باغ قائد میں ہوگی۔ کانفرنس سے منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری خطاب کریں گے، جبکہ معروف ثناءخوان بارگاہ مصطفیٰﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے، بڑی تعداد میں علماء، مشائخ، اسکالرز، عاشقان مصطفیٰﷺ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے کی عوامی رابطہ مہم مکمل ہو چکی ہے، اب اہم شخصیات کو دعوت نامے پہنچائے جائے رہے ہیں، جن میں سیاسی، سماجی، علماء، مشائخ شامل ہیں۔ میڈیا کمیٹیاں متحرک ہیں، جبکہ کانفرنس کی پبلسٹی کے سلسلے میں دو دن بعد پبلسٹی مہم چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اس سال کانفرنس میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 823686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش