0
Monday 28 Oct 2019 21:08

قبائلی اضلاع میں علم کی شمع جلانے کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری

قبائلی اضلاع میں علم کی شمع جلانے کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں 7 ہزار سے زائد نئے اساتذہ کی بھرتیوں اور اسکولوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں تعلیم کیلئے مختص 22 ارب میں سے 4 ارب روپے کی خطیر رقم جاری کر دی ہے۔ ان اضلاع میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 7 ہزار 433 بھرتیاں کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جاری کئے گئے فنڈز صوبائی حکومت کے بجائے والدین اور اساتذہ کونسل کے تحت خرچ ہوں گے، جس میں 40 کروڑ کی لاگت سے اسٹیشنری، اڑھائی ارب روپے کے بچوں کو وظیفے جبکہ 23 کروڑ کھیلوں کے میدانوں پر خرچ ہوں گے۔ صوبائی مشیر نے واضح کیا کہ اب تک قبائلی اضلاع میں 128 گھوسٹ اساتذہ کو نوکری سے نکالا جا چکا ہے اور مزید چھان بین جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 824410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش