0
Monday 4 Nov 2019 13:22

بلاول بھٹو اور شہباز شریف نے مولانا کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی

بلاول بھٹو اور شہباز شریف نے مولانا کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے فضل الرحمان کی بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر آج 4 نومبر کو تمام اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تھی۔ اے پی سی دن ایک بجے فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگی، جس میں آزادی مارچ دھرنے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی اعلٰی قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے نمائندگی سینئیر رہنما نیئر بخاری، جبکہ نون لیگ کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔ محمود اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، شاہ اویس نورانی اے پی سی میں شریک ہوں گے۔ آج ہونے والی اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنما آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں احتجاجی تحریک سے متعلق بھی اعلان متوقع ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر طلب کر لیا۔ اجلاس میں آزادی مارچ کی صورتحال اور موجودہ سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 825559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش