0
Tuesday 5 Nov 2019 21:34

لاہور، اینٹی رائٹ فورس کو تربیتی کورس کروانے کا اعلان

لاہور، اینٹی رائٹ فورس کو تربیتی کورس کروانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اینٹی رائٹ فورس کیلئے تربیتی کورس پانچ نومبر سے شروع ہو گا۔ فورس کو جلوس، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کی مختلف تیکنیکس کے بارے تربیت دی جائے گی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس سید کرار حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دوران تربیت اہلکاران کو ٹیئر گیس گن اور ٹیئر گیس گرنیڈ کے استعمال کے بارے تربیت دی جائے گی۔ پینٹ بال گن، پیپر سپرے ٹیوب اور واٹر کینن کے استعمال بارے پیشہ وارانہ تکنیکس بھی سکھائی جائیں گی، اسی طرح ہنگامی حالات میں زخمی ہونیوالے اہلکاران کو بروقت ابتدائی طبی امداد دینے کے متعلق بھی تربیت دی جائے گی۔ اینٹی رائٹ فورس میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کو تین روزہ ریفریشر کورس کروایا جائے گا، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شروع ہونیوالا تربیتی کورس 5 نومبر سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 825780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش