0
Wednesday 6 Nov 2019 10:19

آزادی مارچ، دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

آزادی مارچ، دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شریک مزید دو افراد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں، جب کہ سردی کی شدت سے بیمار ہو کر سینکڑوں افراد پیمز اسپتال منتقل ہوگئے ہیں۔ انتقال کرنے ہونے والوں میں خضدار کے 70 سالہ سیف اللہ اور کوئٹہ کے 80 سالہ محمد اختر شامل ہیں، جن کی نعشیں آبائی گاوں بھجوا دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی آزادی مارچ میں شریک ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا تھا۔ 55 سالہ عبدالکریم کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تھا۔ دوسری جانب گزشتہ شب ہونے والی بارش نے مارچ کے شرکاء کی مشکلار بڑھا دی ہیں اور کئی افراد پنڈال سے جا چکے ہیں۔ شرکا کے پاس گرم ملبوسات نہیں جس کے سبب نزلے زکام جیسی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 300 سے زائد شرکا بخار اور نزلہ زکام کے سبب پمز اسپتال پہنچ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ شب بارش اور تیز ہوا نے خیمے اکھاڑ دیئے، جب کہ سردی شدت میں بھی اضافہ ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 825834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش