0
Thursday 7 Nov 2019 17:51
وزیراعلٰی بلوچستان کی وزیراعظم سے ملاقات

ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو صیح سمت پر گامزن کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان

ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو صیح سمت پر گامزن کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، ریکارڈ ترسیلات حکومت پر اعتماد کی مثال ہیں، قرضہ جات کی ادائیگی سے ملکی معیشت پر بوجھ کم ہوگا، جس کا براہ راست فائدہ عوام کو جائیگا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشش کر رہی ہیں، امید ہے کہ ان کوششوں کے ثمرات عوام تک جلد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک حقیقی ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو صیح سمت پر گامزن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملکی اداروں اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں جنکے ثمرات نظر آنے شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے لیکن ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، کسی کے بھی دباؤ میں آئے بغیر ملک کی خدمت جاری رکھیں گے اور پاکستان و بلوچستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 826137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش