0
Saturday 9 Nov 2019 19:36

لورالائی، گھریلو تنازع پر 3 خواتین قتل

لورالائی، گھریلو تنازع پر 3 خواتین قتل
اسلام ٹائمز۔ لورالائی میں پولیس ملازم نے فائرنگ کرکے اپنی ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے واقعے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق واقعہ لورالائی کی بخاری اسکیم میں پیش آیا، جہاں محکمہ پولیس میں جونئیر کلرک نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا اور خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت، ثاقب علی، فوزیہ بی بی (والدہ)، گوشہ بی بی (بہن) اور سعدیہ (اہلیہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی، گھریلو تنازع سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
 
خبر کا کوڈ : 826492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش