0
Sunday 3 Jul 2011 23:35

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور ترکی کی جنگی مشقیں

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور ترکی کی جنگی مشقیں
کراچی:اسلام ٹائمز۔ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور ترکی کی بحری جنگی مشقیں جاری ہیں، ترک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری قزاقی سمندر میں جاری تجارتی اور دیگر سرگرمیوں کے لئے خطرہ ہیں۔ ترکی کے تین جنگی بحری جہاز اور ایک لاجسٹک شپ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ جنگی اور قزاقوں کے خلاف آپریشن کی مشقوں میں مصروف ہیں۔ ترکش میری ٹائم ٹاسک گروپ کے ترجمان لیفٹننٹ ساواس گلیرگو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قزاقی سمندری سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک بحریہ قذاقی کیخلاف خلیج عدن آپریشن میں بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے۔ لیفٹننٹ ساواس کا کہنا تھا کہ ترک بحریہ باہمی تعلقات پر دوست ممالک سے تربیت اور مشقوں کا تبادلہ بھی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک بحریہ کے جہاز پاکستان نیوی کے ساتھ اینٹی سب میرین، بہتر حکمت عملی کی تیاری اور فضائی دفاع کو موثر بنانے کے لئے مشقیں کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 82733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش