0
Sunday 17 Nov 2019 15:07

انصاف کی فراہمی کیلئے کسی قسم کی بدعنوانی اور غفلت براشت نہیں کیجائے گی، چیف جسٹس جمال مندوخیل

انصاف کی فراہمی کیلئے کسی قسم کی بدعنوانی اور غفلت براشت نہیں کیجائے گی، چیف جسٹس جمال مندوخیل
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ عدلیہ میں کسی قسم کی بدعنوانی غفلت اور نااہلی براشت نہیں کی جائے گی، سستا اور فوری انصاف مہیا کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانو زئی میں زیر تعمیر جوڈیشل کمپلکس کے معائنے اور مسلم باغ میں وکلاء اور جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے خطاب میں ہدایت کی کہ ہرجوڈیشل آفیسر اور وکلاء پر فرض ہے کہ وہ سستا اور فوری انصاف مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اور مقدمات نمٹانے میں تاخیر کے تمام اسباب کو ختم کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل افسران کو ہر قسم کی سہولت بہتر انداز میں فراہم کی گئی ہے لہٰذا کسی قسم کی بدعنوانی، غفلت اورنااہلی براشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع جوڈیشل افسران اور وکلاء نے چیف جسٹس جمال مندوخیل کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کے حل کی چیف جسٹس نے یقین دہانی کروائی۔
 
خبر کا کوڈ : 827834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش