0
Sunday 17 Nov 2019 16:33

کراچی، پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

کراچی، پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ قاضی عتیق الرحمن نے کراچی میں صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ آمد کے موقع پر صوبائی رہنما ناصر الحسینی، کراچی ڈویژن کے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، رضوان علی و دیگر ارکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاضی عتیق الرحمن نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مجلس وحدت مسلمین کا اہم کردار ہے اور شہید علامہ عارف الحسینی (رح) کی امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن سے سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

قاضی عتیق الرحمن نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان فلاح پارٹی میں سیاسی و مذہبی طور پر کافی باتیں مشترک ہیں، انشاءاللہ مستقبل میں بھی ملکی سیاست میں دونوں جماعتیں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔ اس موقع پاکستان فلاح پارٹی کے وفد میں صوبائی صدر سندھ رمضان مغل ایڈووکیٹ، کراچی کے صدر شکیل الدين صدیقی اور جنرل سیکرٹری جیند منشی شامل تھے۔ آخر میں شہدائے پاکستان، کشمیر، فلسطین کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 827842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش