0
Wednesday 20 Nov 2019 13:54

96 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف

96 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلا والا کو گرفتار کرلیا جس نے سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش نے 96 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم نے 1995ء میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور پہلی مرتبہ 1996ء میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تاہم ایک سال بعد رہا ہوگیا، ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں فورسز کے لوگ بھی شامل ہیں۔

یوسف عرف ٹھیلے والا نے دوران تفتیش سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی، سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی، 90ء میں رہائش کا بندوبست فاروق ستار کرواتے تھے۔ یوسف عرف ٹھیلے والا نے بتایا کہ قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کرتا تھا، ہمیں رہنماؤں سے ہدایات ملتی تھیں تو وارداتیں کرتے تھے جب کہ ٹھیلے پر رکھ کر لاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔ پولیس نے یوسف ٹھیلے والا کو عدالت میں پیش کیا جہاں 23 نومبر تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 828169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش