0
Friday 22 Nov 2019 13:05

امیروں کیطرح عدالت سے غریب مریض قیدیوں کو بھی انصاف ملنا چاہیئے، شیریں مزاری

امیروں کیطرح عدالت سے غریب مریض قیدیوں کو بھی انصاف ملنا چاہیئے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان دیا ہے۔ شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 65 سال سے بڑی عمر کے بیمار مریض قیدیوں اور 65 سال سے بڑی عمر کی خواتین قیدیوں کی رہائی کا اقدام زبردست ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے عدالتی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت امیروں کو فوری انصاف فراہم کر سکتی ہیں تو غریب مریضوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انصاف ملنا چاہیئے۔ شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ انصاف سب کے لئے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لئے علاج کی غرض سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے نواز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی، جس کے بعد نواز شریف قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولنس کے ذریعے لندن چلے گئے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کو کرکٹر حفیظ اور شیف گلزار سمیت کئی شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ کے کئی اراکین نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی لیکن مجھے رحم آ گیا۔
خبر کا کوڈ : 828408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش