0
Saturday 23 Nov 2019 23:32

قرآن پاک کی بےحرمتی پر ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلب

قرآن پاک کی بےحرمتی پر ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلب
اسلام ٹائمز۔ ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے قرآن پاک کی بےحرمتی پر حکومت اور عوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر حکومت اور عوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستانی حکومت اور عوام کی تشویش سے آگاہ کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ناروے کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
خبر کا کوڈ : 828690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش