0
Sunday 24 Nov 2019 23:16

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون کی کار ریس میں شرکت

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون کی کار ریس میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ ریما جفال مردوں کے لئے مختص سمجھے جانے والے کھیل کار ریسنگ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں، اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس جون میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ہٹائی تھی۔ 27 سالہ ریما جفالی نے ڈرائیونگ پر دہائیوں سے عائد پابندی کے خاتمے کے چند ماہ بعد اپنا پہلا ڈیبیو کیا تھا اور اب انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے مضافاتی مقام الدرعیہ میں جیگوار آئی پیس ای ٹرافی میں حصہ لیا ہے۔ ریما جفالی نے سیاہ اور سبز رنگ کی جیگوار آئی پیس الیکٹرک اسپورٹس گاڑی میں بیٹھے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی اٹھائی گئی تھی اور میں نے کبھی پیشہ وارانہ طور پر ریسنگ کی توقع نہیں کی تھی۔ ریما جفال کو پہلی سعودی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ جنہوں نے کار ریس میں حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 828842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش