0
Thursday 28 Nov 2019 17:50

جب غیر منتخب، جعلی اور نااہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائیگا تو ملک تنزلی کیطرف جائیگا، فضل الرحمن

جب غیر منتخب، جعلی اور نااہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائیگا تو ملک تنزلی کیطرف جائیگا، فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب غیر منتخب، جعلی اور نااہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائے گا تو ملک تنزلی کی طرف جائے گا، ایسی صورتحال میں نئے انتخابات ہی واحد راستہ ہے۔ سکھر میں خورشید شاہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ کو جو یقین دہانی کرائی گئی تھیں، وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہیں؟ اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا آپ کو وہ نظر نہیں آرہی ہیں۔؟

انہوں نے کہا کہ جب مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو تبصرہ نہیں ہونا چاہیئے، سب چیزوں کو وہ خود بھی دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ علیل ہیں اور یہ تشویشناک صورتحال ہے، سیاستدانوں کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعے عدالتوں میں گھسیٹنے جیسے احتساب کو ہم نہیں مانتے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، خورشید شاہ بھی اسی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش