0
Sunday 1 Dec 2019 23:38

پیٹرل کی قیمت میں 25 پیسہ کمی قوم کیساتھ مذاق ہے، ثروت اعجاز قادری

پیٹرل کی قیمت میں 25 پیسہ کمی قوم کیساتھ مذاق ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت آئی سی یو میں ہے اور حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں، پیٹرل کی قیمت میں 25 پیسہ کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی معیشت کیلئے بھیانک ہے، عمومی طور پر حکمران اپنی حیثیت کھو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے حیدرآباد روانگی سے قبل قادری ہاؤس پر معززین اور علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرکے دم لینگے، اتحاد اہلسنت کیلئے کوشاں ہیں، فرقہ واریت ملک کیلئے زہر قاتل ہے، انتہاپسندی پھیلانے والے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر گامزن ہیں، دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے گرانقدر قربانیاں ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیچ پر ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کو کمزور کرنے میں پاک فوج، رینجرز و پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 830179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش