0
Monday 2 Dec 2019 16:31

کمشنر ملتان شان الحق نے چارج سنبھال لیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی 

کمشنر ملتان شان الحق نے چارج سنبھال لیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی 
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق چارج سنبھالتے ہی ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کیلئے سرگرم ہوگئے اور قومی تعمیرنو کے محکموں کے سربراہان کو طلب کرلیا، انہوں نے اجلاس میں کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران زیر التوا ترقیاتی کاموں کی تکمیل  اولین  ایجنڈا ہے، ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنایا جائے، جبکہ معیاری کام نہ کرنے والے یا کام ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے، کمشنر آفس ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور تکمیل بارے مکمل  معاونت فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر شان الحق نے مختلف اداروں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر شان الحق نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سرخ فیتہ کلچر کے عادی افسران اپنا قبلہ درست کرلیں، اولیائے کرام کی دھرتی پر خدمت کرنے کا عزم لیکر قدم رکھا ہے، کمشنر آفس سمیت تمام سرکاری دفاتر کے دروازے کھول دیے جائیں اور عوام کی داد رسی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کلین گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، نئی نسل کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے، اس لیے سپورٹس بارے تمام سکیموں کو فوری مکمل کیا جائے، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ سپورٹس کی ڈویژن بھر میں 21 ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں، جبکہ محکمہ ہائی ویز کی 136 جاری  10 نئی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 37 سکیمیں جاری ہیں، محکمہ بلڈنگ کی پہلے سے جاری 75 جبکہ20 نئی ترقیاتی سکیمیں ڈویژن بھر میں جاری ہیں، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 830329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش