0
Wednesday 4 Dec 2019 21:29

پشاور میں فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحہ سے بچا لیا، علامہ وحید کاظمی

پشاور میں فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحہ سے بچا لیا، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پشاور میں خفیہ اداروں کی اطلاعات پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کسی بڑے ممکنہ نقصان سے بچا لیا ہے۔ بارودی مواد لے کر جانے والی دہشت گرد خاتون کی گرفتاری بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ جس پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔ مذکورہ گرفتاری کے بعد دہشتگردوں کے کسی بڑے نیٹ ورک تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی ہر کارروائی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

پاک افغان سرحد پر نگرانی کے عمل کو مزید موثر اور تیز کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ تاک میں بیٹھے ملک دشمنوں کو ہر میدان میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کامیابی کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشتگردی کے چنگل سے آزاد کرنے کے لیے ریاستی اداروں کا کردار مثالی ہے۔ وطن عزیز میں امن کے حقیقی قیام کے لیے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی گئیں ہیں، جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 830798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش