0
Friday 6 Dec 2019 09:11

سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کی کارکردگی اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کی کارکردگی اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم کی ہدایت پر اپنے کاموں کی تشہیر کے لیے تیار ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس جمعے کو بلا لیا، 100 کے قریب بلاگرز اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کو آئندہ حکمت عملی کی گائیڈ لائنز دیں گے۔ سوشل میڈیا پرحکومت پنجاب کا امیج بہتر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پراپیگنڈہ روکنے کے لیے لائحہ عمل طے ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کی حکومت پنجاب سے متعلق تنقید کا سوشل میڈیا پر بھر پور جواب دیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کی کارکردگی اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 831055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش