0
Tuesday 5 Jul 2011 19:54

پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور پاک بھارت مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، حنا ربانی کھر

پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور پاک بھارت مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، حنا ربانی کھر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اپنی بساط کے مطابق کوشش کر رہا ہے۔ فارن سروس اکیڈمی اسلام آبا د میں ایک تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پا ک امریکہ تعلقات میں اعتماد سازی کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اس کے لیے دو طر فہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اعتماد سازی میں پیش رفت ہو رہی ہے اور تعلقات کی مکمل بحالی میں وقت لگتا ہے، اسلام آباد میں فارن سروس اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے امید ہے کہ دور بھارت مثبت ثابت ہو گا۔ دورہ بھارت کے حوالے سے ایک سوال پر حنا ربانی نے کہا کہ وہ قبل از وقت کچھ نہیں کہنا چاہتیں، تاہم مثبت توقعات کے ساتھ بھارت جاؤں گی۔ بھارتی وزیراعظم کے کشمیر سے متعلق بیان پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موٴقف واضح کر چکے ہیں، ہم ردعمل کی ڈپلومیسی پر یقین نہیں رکھتے اور صحیح وقت پر جواب دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغانستان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 83152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش