0
Thursday 12 Dec 2019 23:24

علامہ یوسف جعفری کی سید افگار بخاری کے قتل کی شدید مذمت

علامہ یوسف جعفری کی سید افگار بخاری کے قتل کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین جعفری نے لکی مروت میں پشتو کے معروف ایوارڈ یافتہ شاعر سید افگار بخاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اہم شیعہ شخصیات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت شیعہ مسائل کی طرف توجہ دینے میں ناکام رہی ہے اور دوسری طرف ہمارے لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا ناقابل برداشت ہے۔ امن قائم کرنے کے دعوے محض دعوے ہی ہیں، حکومت فوری طور پر سید افگار بخاری کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائے اور حالات پر توجہ دے۔
خبر کا کوڈ : 832395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش