0
Saturday 14 Dec 2019 09:08

وکلاء کا وفد گلدستے لے کر پی آئی سی پہنچ گیا

وکلاء کا وفد گلدستے لے کر پی آئی سی پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ نفرت کی برف پگھلنے لگی یا معاشرتی دباؤ؟ وکلا گلدستے لے کر پی آئی سی پہنچ گئے۔ وکلاء کا وفد پنجاب انسٹی ٹیوٹ میں جاں بحق ہونیوالے مریضوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ڈاکٹروں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پی آئی سی پہنچا جہاں انہوں نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کے وفد نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر پنجاب بار کونسل حفیظ الرحمان، اعظم نذیر تارڑ، خالد رانجھا، شہزاد سندھو سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ وکلاء رہنماؤں کے وفد نے ڈاکٹر اعجاز کھرل اور ایم ایس ڈاکٹر محمد عمیر سے ملاقات کی اور گلدستے پیش کیے۔ وفد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پچھلے دروازے سے داخل ہوا اور وہیں پر ڈاکٹر سے ملاقات کرکے واپس لوٹ گیا۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز گرفتار وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تو ججز نے ملزمان کی وکالت کیلئے پیش ہونیوالے احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کو آڑے ہاتھوں لیا اور واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو تسلیم کرلینا چاہیئے کہ ان میں کالی بھیڑیں موجود ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی دکھی دل کیساتھ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وکلاء کو چاہیئے کہ ڈاکٹرز کو گلدستے پیش کریں۔ جو کچھ پی آئی سی میں ہوا پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ جس پر وکلاء نے فاضل بنچ کے سامنے واقعہ کی مذمت کی اور افسوس کا بھی اظہار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 832619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش