0
Saturday 14 Dec 2019 12:43

پی آئی سی میں او پی ڈی، ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند

پی آئی سی میں او پی ڈی، ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند
اسلام ٹائمز۔ لاہور پی آئی سی کی او پی ڈی اور ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند ہیں، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیوگرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو چیک کر رہا ہے، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیو گرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں، آپریشن تھیٹرز میں بھی کام بند ہے، تمام آپریشن ملتوی کر دیے گئے جس سے ہسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ایمرجنسی کو کھول دیا گیا ہے، ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا، دیگر سروسز کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا، ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عثمان بزدار نے کہا پنجاب حکومت نے ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز سکیورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 832661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش