0
Sunday 15 Dec 2019 19:42

پاکستان 2020ء کا بہترین سیاحتی مقام قرار

پاکستان 2020ء کا بہترین سیاحتی مقام قرار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو 2020ء کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیدیا گیا۔ معروف غیر ملکی جریدہ سی این ٹریولر کے مطابق دنیا کے بیس سیاحتی مقامات میں سے پاکستان 2020ء کا بہترین سیاحتی مقام ہے، جہاں پہاڑ، میدان اور کئی اور قدرتی مناظر سیاحوں کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔ سی این ٹریولر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرسبز میدانوں کے دامن میں پہاڑی سلسلے ہیں اور سیاحوں کو یہاں کا رخ ضرور کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں پاکستان کے حالیہ اقدامات کو سراہا گیا ہے اور یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ 2020ء میں پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قدیم وادیاں، ویزے کی پابندیوں میں نرمی اور شاہی دورے سے اس ملک کو وہ توجہ مل رہی ہے جس کا یہ مستحق ہے۔ سی این ٹریولر کے مطابق پاکستان میں 22 ہزار فٹ سے زائد بلندی کے پہاڑ نیپال اور چائنا میں موجود مجموعی چوٹیوں سے بھی زیادہ ہے، یہاں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو واقع ہے۔ رپورٹ میں دنیا کا بلندترین پولو گرائونڈ شندور، لاہور کی بادشاہی مسجد اور کالاش کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے بعد بہترین مقامات میں باالترتیب پلے موتھ برطانیہ، کرغزستان، ارمینیا، سلواڈور برازیل، کینگرو جزیرہ آسٹریلیا، جزیرہ آئرلینڈ، سیاگو فلپائن، پیرس، جزیرہ سسلی، ڈکار سنیگال، پورٹ لینڈ امریکہ، لبنان، چنگ ڈائو چین، ڈنمارک، رباط مراکو، پاناما، ریجیکا کروشیا اور ٹوکیو جاپان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 832915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش