0
Thursday 19 Dec 2019 09:10

مودی حکومت کی انتہا پسند سوچ پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، خادم رضوی

مودی حکومت کی انتہا پسند سوچ پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، خادم رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ مسلمان مخالف متنازع شہریت قانون بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مودی حکومت کی انتہا پسند سوچ پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، مودی حکومت کی جانب سے طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ خادم رضوی  کا کہنا تھا کہ بھارتی عدلیہ بھی مودی کی بی ٹیم بن چکی ہیں،عدالتوں کا کام انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے نہ کہ حکومتوں کی آلہ کار بنیں، بھارتی پولیس پرامن احتجاج کرنیوالے نہتے شہریوں کو فائرنگ، شیلنگ اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور امریکہ برطانیہ نے بے شرمی کی انتہائی کردی ہے۔
 
خادم حسین رضوی نےکہا کہ مودی نے پورے بھارت میں ہندوانہ سوچ مسلط کرنے کی کوشش کی ہے، مودی حکومت بھارت سے اقلیتوں کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے، بھارت میں مسلسل چھ سال سے اقلیتوں پر ظلم اور تشدد کیا جا رہا ہے، بھارت اقلیتوں کی غیر محفوظ ملک بن چکا ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا بھارتی پولیس نے علی گڑھ یونیورسٹی اور ملیہ جامعہ کی بچیوں پر تشدد کیا ہے، کیا امریکہ کو یہ بھارتی دہشت گردی نظر نہیں آ رہی؟ پاکستان کے پاس مودی کا علاج موجود ہے، ہم نے ایٹم بم زنگ لگانے کیلئے نہیں رکھے۔
 
خبر کا کوڈ : 833588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش