0
Tuesday 24 Dec 2019 14:04

نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس نہیں تھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کے سخت ناقد احسن اقبال کو گذشتہ روز نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ بدعنوانیوں سے متعلق کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔

اپنی گرفتاری سے کچھ دیر قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت نیب کے ذریعے مخالفین کی کردار کشی کر رہی ہے۔ اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ تمام متعلقہ فارم سے منظور ہوا، لیکن وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ فارمز سے متعلق کوئی آگاہی نہیں کیونکہ حکومت ایس آر او پر مبنی سلیکٹڈ حکومت ہے'۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 'نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں منظور ہوا لیکن اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام احسن اقبال پر لگایا جارہا ہے'۔ انہوں نے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ، کچی کنال، نیلم جہلم، لیاری ایکسپریس، لواری ٹنل اور اسی طرح نارووال اسپورٹس سٹی کا مردہ منصوبہ احسن اقبال نے نواز شریف کی قیادت میں زندہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ موجودہ حکومت ہر وعدے پر یوٹرن لے رہی ہے'۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 'احسن اقبال کو اس لئے گرفتار کیا کیونکہ ملک میں روزگار میسر نہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے بند ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'ایف آئی اے کے ہاتھوں ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈوں کی انکوائری رکوانے کے لئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'غیرملکی فنڈنگ کیس میں 26 اکاؤنٹس کے ذریعے پیسہ ملک میں آیا لیکن اس میں صرف ایک جواب موصول ہوا کہ مقدمے کی معلومات کو خفیہ رکھا جائے'۔
خبر کا کوڈ : 834566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش