0
Monday 30 Dec 2019 15:28

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 جنوری سے شدید بارش و برفباری کا امکان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 جنوری سے شدید بارش و برفباری کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 5 جنوری سے شمالی اور مغربی بلوچستان میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو 3 دن تک جاری رہیگا۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، قلات، مستونگ، پشین، خانوزئی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل ذرائع پر مجبور ہوگئے۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں، سریاب، کسٹم، بلیلی، کچلاک، نواں کلی، عالمو چوک، جی او آر کالونی، غوث آباد، خلجی کالونی، مشرقی بائی پاس، ہزارگنجی سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جنوری سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، کان مہتر زئی، قلات، مستونگ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، دالبندین، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، گوادر، تربت، پنجگور، خاران، واشک سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ کوئٹہ زیارت اور شمالی بلوچستان بھاری برف باری کی پشگوئی کی گئی ہے، جس سے جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ بارش اور برفباری کے اس سلسلے کے بعد شدید ترین سردی کی لہر آئے گی، جس سے درجہ حرارت منفی 10 یا اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 835593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش