0
Tuesday 31 Dec 2019 22:09

بھارت، کیرالہ کے وزیراعلیٰ کا متنازع شہریت قانون لاگو کرنے سے انکار

بھارت، کیرالہ کے وزیراعلیٰ کا متنازع شہریت قانون لاگو کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے وزیرِاعلیٰ پینارائی وجے یان نے شہریت سے متعلق متنازع قانون اپنی ریاست میں لاگو کرنے سے واضح انکار کر دیا۔ کیرالہ کے وزیراعلی پینارائی وجے یان نے اسمبلی اجلاس میں قانون کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی، اس قرارداد میں متنازع قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ کیرالہ نے کہا ہے کہ سی اے اے بھارتی آئین کی بنیادی اقدار اور اصولوں کے خلاف ہے، مرکزی حکومت ایکٹ کو واپس لے۔ وزیرِاعلیٰ نے اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ کیرالہ میں کوئی بھی حراستی مرکز قائم نہیں ہوگا، کیرالہ کی اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی۔ دوسری جانب لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی نے اس متنازع قانون کے خلاف سائیکل مارچ کیا ہے۔

ادھر بھارت میں پولیس نے مسلمانوں پر تشدد کی انتہاء کر دی گئی ہے، بزرگوں کو بھی نہیں بخشا گیا، ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی سرپرستی میں پولیس نے یتیم خانہ چلانے والے 66 سالہ مسلمان عالمِ دین کو بے دردی سے گھسیٹا، مارا پیٹا اور ان کے کپڑے تار تار کر دیئے۔ اس شرم ناک رویئے پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی صحافی رانا ایوب نے کہا کہ اترپردیش میں مسلمانوں پر روا تشدد پر بھارت کو شرم آنی چاہیئے، یہ شرمناک مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران صرف اتر پردیش ہی میں 20 افراد جان سے جا چکے ہیں، جبکہ ہزاروں قید میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش