0
Thursday 2 Jan 2020 21:19

آرمی ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ، حکومتی کمیٹی کی بلاول بھٹو سے ملاقات

آرمی ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ، حکومتی کمیٹی کی بلاول بھٹو سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کے لیے حکومتی کمیٹی کی بلاول بھٹو سے ملاقات جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے لیے حکومت کی کاوشیں جاری ہیں، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی، جس کے لیے قانون سازی کے بعد پارلیمنٹ سے ایکٹ میں ترمیم منظور کرانا ضروری ہے۔ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لیے اپوزیشن سے باضابطہ طور قانون سازی میں شمولیت کی درخواست کر چکی ہے۔ ایکٹ میں ترمیم کے لیے ایک حکومتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس کی سربراہ پرویز خٹک کر رہے ہیں، دیگر ارکان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم طوری اور علی محمد شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں نیر بخاری، رضا ربانی، شیریں رحمان، نوید قمر، شازیہ مری اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔ کمیٹی کی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات جاری ہے، جس میں کمیٹی انہیں قائل کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔ کمیٹی کی آمد پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی کے لیے حکومتی کمیٹی کی بلاول ہاؤس آمد ہوئی ہے، پیپلز پارٹی قانونی سازی کے لیے ہونے والے جمہوری عمل میں مثبت طور پر ساتھ دینا چاہتی ہے، قانون سازی اور جمہوری عمل کو تسلیم کرنا ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 836135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش