0
Friday 8 Jul 2011 01:41

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، آرٹیکل 13، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت، ہر سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہے، جن میں سالانہ آمدن کے ذرائع، اخراجات، اثاثہ جات شامل ہیں۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت پارٹی کے اکاؤنٹ کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ تفصیلات اور پارٹی کے اکاؤنٹ کی تفصیل کے ساتھ سربراہ کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا لازمی ہے۔ اکاؤنٹ کی تفصیل الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے پرنٹ شدہ فارم ون میں پیش کرنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 83663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش