0
Tuesday 7 Jan 2020 18:23

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، اصغریہ تحریک نوابشاہ کی سکرنڈ میں احتجاجی ریلی

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، اصغریہ تحریک نوابشاہ کی سکرنڈ میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر مہندس ابو مہدی کی دیگر ساتھیوں سمیت شہادت کے خلاف اصغریہ علم و عمل تحریک نوابشاہ کے زیر اہتمام سکرنڈ سٹی میں چانڈیا پیٹرول پمپ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر سید علمدار عباس نقوی، مولانا نثار علی نقوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما عاطف مہدی، جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما منور علی عمرانی سمیت دیگر نے کی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اسلامی فوج کا ایک سچا سپاہی تھا، جس کی شہادت کو بھلایا نہیں جا سکتا، وہ مسلمانوں سمیت تمام انسانوں سے محبت کرتے تھے، جبکہ اسرائیل، امریکا اور ان کے حواری یہ مسلسل کوشش کر رہے تھے کہ مسلمانوں کے ایسے لیڈر کو ختم کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ امریکی سربراہی میں عالم استعمار کشمیر، بھارت، یمن، فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان امریکا، اسرائیل اور ان کے حواری سعودی عرب اور بھارت کا مکمل بائیکاٹ کرے اور اقوام متحدہ میں ان کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ْ
خبر کا کوڈ : 837097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش