1
Wednesday 8 Jan 2020 13:47

کسی بھی نئی امریکی شرارت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل باقری

یہ اقدام امریکی فورسز کیطرف سے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے کا ایک ردعمل تھا۔
کسی بھی نئی امریکی شرارت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل باقری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل باقری نے ایران کیطرف سے امریکی دہشتگردانہ اقدام کا جواب دیئے جانے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے اپنی ایک کارروائی کے ذریعے دہشتگرد اور الٹے دماغ کے حامل امریکی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے ان پر واضح کر دیا ہے کہ یہ آپریشن ایرانی مسلح افواج کی طاقت کی صرف ایک جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ جوابی اقدام دہشتگرد امریکی فورسز کیطرف سے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے کا ایک ردعمل تھا۔

ایرانی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل باقری نے کہا کہ اسکے بعد ہونیوالی کسی بھی امریکی شرارت کا جواب اس سے کہیں زیادہ طاقتور، دندان شکن اور وسیع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ امریکہ کے شریر حکام دنیا کے وسیع جغرافیا پر موجود اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو پہچانتے ہوئے اصولی طریقۂ کار اختیار کریں اور خطے سے اپنی افواج کو فی الفور نکال لیں۔
خبر کا کوڈ : 837261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش