0
Wednesday 8 Jan 2020 16:57

خطے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، یہ عام جنگ نہیں ہوگی، شوکت یوسفزئی

خطے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، یہ عام جنگ نہیں ہوگی، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ اس خطے کی طرف ہے، حالات انتہائی خطرناک ہیں یہ عام جنگ نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پوری دنیا کی توجہ اس خطے کی طرف ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ آگ کو بجھائے، حالات انتہائی خطرناک ہیں یہ عام جنگ نہیں ہوگی، وزیراعظم کی پوری کوشش ہے آگ بجھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا انتخاب مشاورت کے بعد کیا گیا، دیوانی مقدمات میں ترمیم لوگوں کی بہتری کیلئے ہے، وکلا برداری کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ سپر فائن آٹا پنجاب سے آتا ہے اس لئے اس کی قیمت زیادہ ہے۔ اس سے قبل ایک موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے لیڈر ہیں جو کشمیر، اسلام اور مسلمانوں سے دہشت گردوں کا لیبل ہٹانے کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے دنیا نے تسلیم کیا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف بھارت کا مسئلہ نہیں ہے اور اس کو اب حل ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 837291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش