0
Friday 10 Jan 2020 18:09

کے پی کے حکومت کی سرکاری امور ڈیجٹل کرنے کیلئے پالیسی تیار

کے پی کے حکومت کی سرکاری امور ڈیجٹل کرنے کیلئے پالیسی تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری امور ڈیجٹل کرنے کیلئے پالیسی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت حکومت کی ڈیجٹائزیشن پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف آف ڈیجٹل پاکستان وژن کمپین تانیا ادریس نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن سے سرکاری امور بغیر پیپر کے ہوجائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری امور کی ڈیجٹائزیشن کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے وقت کی بچت اور کارکردگی میں بھی بہتری آسکے گی، جبکہ جدید دور کا تقاضا ہے کہ تمام سرکاری امور ڈیجٹل ہوں۔
خبر کا کوڈ : 837688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش